ETV Bharat / state

جامعہ نگر: الشفاء ہسپتال میں 80 لاکھ کی لاگت سے آکسیجن پلانٹ لگانے کا فیصلہ

author img

By

Published : May 2, 2021, 7:45 AM IST

جب دہلی کے بہت سے بڑے نجی اسپتال اپنے احاطہ میں میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگانے کے لیے پی ایم کیئر فنڈ کے منتظر ہیں، تب جامعہ نگر میں واقع الشفاء ہسپتال نے 80 لاکھ کے خرچ سے آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

oxygen plant will set up at al shifa hospital delhi
الشفاء ہسپتال میں لگے گا آکسیجن پلانٹ

الشفاء ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کورونا کے مریضوں میں اضافے کے ساتھ ہی آکسیجن سلنڈر کی پریشانی بھی صاف نظر آنے لگی۔

دیکھیں ویڈیو

اسی کو دیکھتے ہوئے الشفاء ہسپتال کی انتظامیہ نے لکوڈ میڈیکل آکسیجن کے ایک ہزار میٹرک ٹن کے ٹینک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے نہ صرف ہسپتال پریشان ہیں بلکہ حکومت پر بھی اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ ایسے میں ہم نے حکومت کے اس بوجھ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں کورونا مزید سنگین، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

آکسیجن جنریشن پلانٹ کے منصوبے پر آئندہ چار ہفتوں میں کام شروع ہو جائے گا اور 8 ہفتوں میں یہ پلانٹ ہسپتال کو آکسیجن کی سہولت فراہم کرانے کے لیے دستیاب ہوگا۔ ایسے وقت میں جب تمام بڑے ہسپتال حکومت کی مدد کے منتظر ہیں ایسے میں ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے الشفا ہسپتال کا اپنے پیسے سے آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانا نہ صرف خود اعتمادی کا ثبوت دیتا ہے بلکہ حکومت پر پڑنے والے بوجھ کو بھی کم کرنے کا کام کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.