بی جے پی کے رکن پارلیمان منوج تیواری نے بھی حکومت ہند کے ٹک ٹاک سمیت 59 مزید موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ منوج تیواری نے کہا ، بھائیو اور بہنو، آئیے ہم سب ان 59 ایپس کو الوداع کہتے ہیں اور بھارت ماتا کی جئے کہتے ہیں۔
منوج تیواری نے کہا کہ ہمارے ملک کی ان تمام رقم موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعہ چین جارہی تھی۔ چین اس رقم سے ہم پر حملہ کرنے کی سوچے، یہ ہم برداشت نہیں کرسکتے۔ ہمیں ایپ نہیں ملک پیارا ہے، میرے لئے حب الوطنی سرفہرست ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی رات حکومت ہند نے چین کے 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔ اب یہ ایپس بیکار ثابت ہوں گے، اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔