ETV Bharat / state

دہلی میں پلازما بینک کے لئے نئے قواعد - کورونا وائرس

پلازما بینک کے ذریعے پلازما دینے کی پالیسی میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔ اب کسی بھی پلازما لینے والے کو متبادل پلازما ڈونر فراہم کرنا ہوگا۔ دہلی حکومت نے اس بارے میں حکم جاری کیا ہے۔

دہلی میں پلازما بینک کے لئے نئے قواعد
دہلی میں پلازما بینک کے لئے نئے قواعد
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:27 PM IST

دارالحکومت دہلی میں پلازما کورونا مریضوں کے لئے اعزاز کا باعث ثابت ہورہا ہے۔ پلازما تھراپی کی وجہ سے بیشتر کورونا مریض ٹھیک ہو رہے ہیں، لیکن اب اس کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ اس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں پلازما بینک شروع کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر دہلی حکومت نے پلازما بینک کی پلازما دینے کی پالیسیوں میں تبدیلی کی گئی ہیں۔

دہلی میں پلازما بینک کے لئے نئے قواعد

پلازما بینک کی شروعات کے وقت ایک قاعدہ بنایا گیا تھا کہ اسپتال کی سفارش پر کوئی بھی شخص کورونا مریض کے لئے اس کورونا بینک سے پلازما لے سکتا ہے۔ اس کے بعد یہاں سے پلازما کی زبردست طلب بڑھ رہی ہے۔

اب اس پلازما بینک کی پالیسیاں تبدیل کردی گئیں ہیں۔ اب کوئی بھی اسپتال جو مریض کے توسط سے پلازما بینک سے پلازما مانگتا ہے تو اسے متبادل پلازما ڈونر فراہم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے تمام اسپتالوں کو پلازما عطیہ کا فلیکس بورڈ لگانے کا حکم

دہلی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ پلازما کی متوقع ضرورت اور کم دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلازما کے خواہاں اسپتالوں کو رضاکارانہ ڈونر اور متبادل ڈونر بھیجنا چاہئے۔ قواعد میں اس تبدیلی کے بعد پلازما کے حصول کے لئے اسپتال پر دباؤ ہوگا اور وہ پلازما عطیہ دہندگان کا بندوبست کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت پلازما عطیہ کے لئے مسلسل مہم چلارہی ہے۔ دو دن قبل تمام اسپتالوں کو حکومت نے حکم دیا تھا کہ وہ انٹری گیٹ پر پلازما عطیہ کرنے کے لئے ہورڈنگز لگائیں۔

اس کے علاوہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے بھی اسپتالوں کی طرف سے بھرے جانے والے فیڈ بیک فارم میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ خود وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی اس بارے میں اپیل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.