ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں تیسرے دن بھی اضافہ - urdu news

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوروان دو ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزمیں تیسرے دن بھی اضافہ

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 5:35 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ تین دن سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں دو ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک میں نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 16 ہزار 589 ہوگئی۔ وہیں 9،489 مریضوں کی شفایابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 21 ہزار 220 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:

ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں دوران 2،070 ایکٹیو کیسز درج ہونے کے بعد مجموعی تعداد 1،39،637 ہوگئی ہے اور 90 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 732 ہوگئی۔

ملک میں جان لیوا وبا سے شفایابی کی شرح 97.31 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.