ETV Bharat / state

دہلی: نجف گڑھ مارکٹ کے دکانداروں نے چینی سامان کا بائیکاٹ کیا - دارالحکومت دہلی کے نجف گڑھ

لداخ کی وادی گلوان میں پرتشدد تصادم میں ہلاک ہوئے بھارتی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نجف گڑھ مارکٹ کے دکانداروں نے چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی: نجف گڑھ مارکیٹ کے دکانداروں نے چینی سامان کا کیا بائیکاٹ

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 4:24 PM IST

دارالحکومت دہلی کے نجف گڑھ ٹریڈ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ نجف گڑھ مارکٹ میں کسی بھی چینی سامان کے فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دکانداروں کے مطابق اسی طرح ہم واقعی میں ہلاک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ چینی مصنوعات کی بجائے ملک میں تیار شدہ سامان کی خرید و فروخت کریں گے، تاکہ دیسی سامان کو فروغ دیا جاسکے۔

اس سلسلے میں نجف گڑھ بزنس بورڈ کے صدر ہریندر سنگھل نے کہا کہ اب ہمارے لئے خود کفیل ہونا ضروری ہوگیا ہے۔ لہذا ہم چینی سامان فروخت نہیں کریں گے تاکہ چین کو اس کا مناسب جواب دیا جاسکے اور پھر کبھی ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پورا ملک بھارتی فوجیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے وہ چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے لگے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت ماتا کا آنچل نیلام نہیں ہونے دیں گے اور چین سے تیار کردہ تمام مصنوعات آہستہ آہستہ مارکٹ سے نکال دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.