راہل گاندھی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’پیارے نوجوانو، مودی اور شاہ نے آپ کا مستقبل تبا ہ کر دیا ہے۔ معیشت کو ہوئے نقصان اور نوکریوں کی قلت کو لے کر وہ آپ کے غصے کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے پیارے بھارت کو تقسیم کر رہے ہیں اور پس پردہ نفرت پھیلا رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نوجوانوں کے سوالات کا جواب نہیں ہے اس لیے وہ طبقات کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں لیکن ملک کو بچانے کے لیے ہمیں ہر ہندوستانی کے ساتھ محبت سے پیش آنا ہے ۔
راہل نے کہا ’’ہر ہندوستانی کے تیئں محبت کا جذبہ رکھتے ہوئے ہم ان کے تقسیم کاری کے ارادوں کو نیست و نابود کر سکتے ہیں‘‘۔