ETV Bharat / state

Marykom Lead Oversight Committee میری کوم کی سربراہی میں نگرانی کمیٹی برج بھوشن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی - مرکزی حکومت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا

میری کوم کی سربراہی میں نگرانی کمیٹی برج بھوشن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی. ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک اس معاملے میں عدالت سے رابطہ نہیں کیا ہے۔Marykom Lead Oversight Committee

میری کوم کی سربراہی میں نگرانی کمیٹی برج بھوشن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 8:31 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی اور بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے لیے عالمی چیمپئن ایم سی میری کوم کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی نگرانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میری کوم پانچ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گی جو ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ یہ کمیٹی اگلے ایک ماہ کے لیے ڈبلیو ایف آئی کے روزمرہ کے امور کی بھی دیکھ بھال کرے گی جبکہ برج بھوشن سنگھ صدر کے عہدے سے دوری بنائے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں اولمپک میڈلسٹ پہلوان یوگیشور دت، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور مشن اولمپک سیل کی رکن ترپتی مرگنڈے، ٹاپس کے سابق سی ای او راجگوپالن اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر رادھیکا سریمن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Wrestling Federation of India مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل تک ریسلنگ فیڈریشن کا کام کاج معطل

واضح رہے کہ مسٹر ٹھاکر نے ہفتہ کو اس کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا جب ونیش پھوگٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور روی دہیا سمیت ملک کے کچھ سرکردہ پہلوانوں نے ڈبلیو ایف آئی اور برج بھوشن سنگھ کے خلاف تین روزہ ہڑتال کی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.