ETV Bharat / state

اغوا کی ناکام کوشش کے بعد شخص کی پٹائی - شر پسند

پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہر کے حالات بہتر ہیں، لیکن اسی شہر میں ایک شخص کو اغوا کی ناکام کوشش کے بعد سڑک پر ہی اس کی پٹائی کردی گئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہر کے حالات بہتر ہیں، لیکن اسی شہر میں ایک شخص کو اغوا کی ناکام کوشش کے بعد سڑک پر ہی اس کی پٹائی کردی گئی

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 1:03 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا میں پولیس کتنا بھی دعویٰ کرے لیکن شہر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور شر پسند پولیس کے خوف کے بغیر اپنی منفی سرگرمیوں کو کھلے عام انجام دے رہے ہیں۔

اغوا کی ناکام کوشش کے بعد شخص کی پٹائی

دراصل شہر نوئیڈا میں رات کو شہر کی نمبس سوسائٹی کے باہر کار سوار حملہ آوروں نے الیکٹریشن پر حملہ کردیا۔

لوگوں کا الزام ہے کہ ملزم نے متاثرہ شخص کو کار میں اغوا کرنے کی کوشش کی، جب وہ ناکام ہوگیا تو اس نے متاثرہ شخص کو زمین پر گرا دیا اور بری طرح لاٹھی، ڈنڈوں اور گھونسوں سے پیٹنے لگا۔

واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا کے گاؤں چھتر پور کا رہائشی راجکمار نمبس سوسائٹی میں الیکٹریشن کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

اغوا کی ناکام کوشش کے بعد شخص کی پٹائی
اغوا کی ناکام کوشش کے بعد شخص کی پٹائی

الزام ہے کہ رات راجکمار کام کے بعد سوسائٹی سے باہر نکل کر چائے کی دکان پر کھڑا تھا، اسی دوران کار میں سوار تین نوجوانوں نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ دھکہ مکہ میں زمین پر گر گیا۔

زمین پر گرنے کے بعد ملزم نے اسے بری طرح سے پیٹنا شروع کردیا، جب ہجوم وہاں جمع ہوگیا تو ملزم فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی،لیکن ملزم کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.