ETV Bharat / state

Ranchi Violence: 'جمعیت کے وفد کو رانچی پولیس نے زخمیوں سے نہیں ملنے دیا'

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 5:11 PM IST

رانچی میں مظاہرے کے دوران پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے مدثر اور ساحل دونوں ہی متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کے اہل خانہ کی حالت خستہ ہے۔ ایسے میں پولیس کے اعلی افسران سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ ان کو معاوضہ دیا جائے، ساتھ ہی مولانا محمود مدنی کے حکم کے بعد آج دونوں کے اہل خانہ کو جمعیت کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کی مدد بھیجی گئی ہے۔ Maulana Hakimuddin Qasmi On Ranchi Violence

جمعیت کے وفد کو رانچی پولیس نے زخمیوں سے نہیں  ملنے دیا

رانچی: حال ہی میں جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے جھارکھنڈ کی دار الحکومت رانچی میں ہوئے تشدد اور اس سے متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور جمعیت کی جانب سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ رانچی میں پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جو سلوک کیا ہے، وہ افسوسناک ہے۔ Maulana Hakimuddin Qasmi On Ranchi Violence

مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ رانچی دورے کے دوران ان کے وفد نے مدثر کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے غم میں شریک ہوئے، وہیں جب جمعیت کے وفد نے زخمیوں سے ملاقات کرنے کی کوشش کی تو انہیں نہیں ملنے دیا گیا۔ ان کے مطابق پولیس ہر ممکن کوشش کی کہ ہمارا وفد کسی سے بھی نہ مل سکے۔ مولانا نے مزید بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ رانچی کی پولیس کیا چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ہماری زخمیوں سے یا ان کے اہل خانہ سے ملاقات نہیں ہو سکی، البتہ جمعیت کی جانب سے ایک لیگل سیل ضرور تشکیل دیا گیا ہے، جو متاثرین کی قانونی لڑائی لڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا حکیم نے بتایا کہ مدثر کے اہل خانہ نے بھی ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور وہ اب عدالت سے انصاف کی فریاد کریں گے۔ اس میں جمعیت ان کا بھر پور تعاون کر رہی ہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ مدثر اور ساحل دونوں ہی متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کے اہل خانہ کی حالت خستہ ہے۔ ایسے میں پولیس کے اعلی افسران سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ ان کو معاوضہ دیا جائے، ساتھ ہی مولانا محمود مدنی کے حکم کے بعد آج دونوں کے اہل خانہ کو جمعیت کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کی مدد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Stop Bulldozer Politics:مظفر نگر میں جمعیت کا اجلاس، حکومت سے بلڈوزر کی سیاست چھوڑ کر انصاف کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.