ETV Bharat / state

جامعہ تشدد: مقامی رہنما آشو خان ​​گرفتار - جامعہ نگر میں تشدد

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گذشتہ سال دسمبر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران نیوفرینڈس کالونی اور جولینا کے قریب تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔جس کے بعد آشو خان ​​کے خلاف نیو فرینڈس کالونی اور جامعہ نگر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جامعہ تشدد: مقامی رہنما آشو خان ​​گرفتار

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 1:43 PM IST

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران 15 دسمبر کو نیو فرینڈس کالونی کے قریب ہوئے تشدد کیس میں جامعہ نگر علاقے کے مقامی رہنما آشو خان ​​کو آج گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'آشو خان ​​کے خلاف نیو فرینڈس کالونی اور جامعہ نگر میں تشدد کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔'

پولیس کے ذریعے تحقیقات کے بعد اسے آج یہاں گرفتار کرکے ساکیت کورٹ ڈیوٹی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے یہاں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اسے دو دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 'جامعہ میں گذشتہ سال دسمبر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران نیوفرینڈس کالونی اور جولینا کے قریب تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔ یہاں مظاہرین نے مبینہ طور پر بسوں کو نذر آتش کردیا تھا۔

پولیس مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے جامعہ کیمپس اور لائبریری میں داخل ہوئی اور طلبا کو بے رحمی وحشیانہ طور پر جم کر زد و کوب کیا اور لائبریری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

اس معاملے میں جامعہ کی انتظامیہ نے پولیس کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.