ETV Bharat / state

آئی ایس شدت پسند کو سات سال قید کی سزا - یو اے پی اے

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ممنوعہ تنظیم میں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے معاملے میں آئی ایس شدت پسند عمران پٹھان خان کو سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔

patiala house court
patiala house court
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 9:39 PM IST

اسپیشل جج اروند سنگھ نے یہ فیصلہ سنایا۔ گزشتہ 27 فروری کو عدالت نے عمران کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔

این آئی اے نے الزام لگایا تھا کہ آئی ایس آئی نے ملک کے مسلم نوجوانوں کو تنظیم میں بھرتی کرنے کی سازش کی ہے۔ اس کے لیے سوشل میڈیا کا سہار الیا گیا تھا۔ آئی ایس آئی نے ملک کے مسلم نوجوانوں کو راغب کرنے اور ملک چھوڑنے کے لئے ایک مہم چلائی تھی اور ان کا برین واش کیا تھا۔

این آئی اے نے ان ملزمین کے خلاف 9 دسمبر 2015 کو تعزیرات ہند اور یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق ان ملزمان نے مجرمانہ سازش کرکے بھارت میں آئی ایس کے قیام کی کوشش کی تھی۔ اس معاملے میں ایجنسی نے 17 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔

اس سے قبل پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 16 ملزمین کو سزا سنائی ہے۔ 16 اکتوبر 2020 کو عدالت نے نفیس خان کو 10 سال، ابو انس، مفتی عبدالسمیع قاسمی اور مدبر مشتاق شیخ سات سات سال ، امجد خان کو 6 سال، عبید اللہ خان ، نجم الہدیٰ، محمد افضل، سہیل احمد، محمد علیم، معین الدین خان، آصف علی اور سید مجاہد کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.