سونیا گاندھی کے ساتھ ان تمام اہم ہستیوں نے صبح اندرا گاندھی کی سمادھی 'شکتی استھل' جاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں وہاں موجود کانگریس کے کارکنان نے بھی سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم کی یاد میں ٹویٹ کیا کہ ' طاقتور، مستحکم قیادت اور عدیم المثال انتظامی صلاحیت کی حامل ہندوستان کو ایک طاقتور ملک کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار اداکرنے والیں ’آئرن لیڈی‘ اور میری پیاری دادی اندرا جی کی جینتی پر انھیں دل و جان سے خراج عقیدت۔'
غور طلب ہے کہ اندرا گاندھی کی منگل کے روز 112 ویں سالگرہ ہے۔' آئیرن لیڈی' اندرا گاندھی کی پیدائش اترپردیش کے ضلع الہ آباد (پریاگ راج) میں 19 نومبر 1917 کو ہوئی تھی ۔ انھیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'بھارت رتن' اور عالمی اعزاز لینن نیس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔