ETV Bharat / state

آئی سی ایس ای، آئی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان آج - انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے کونسل

نتائج کا اعلان سہ پہر تین بجے کونسل کے کیریئرز پورٹل، کونسل کی ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے کیا جائے گا۔

آئی سی ایس ای، آئی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان آج

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 8:59 AM IST

کونسل آف انڈین اسکول سرٹیفکیٹ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کرے گا۔

انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے دسویں جماعت (آئی سی ایس ای) اور بارہویں جماعت (آئی ایس سی) سال 2020 کے امتحانات کے نتائج 10 جولائی 2020 بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے اعلان کیے جائیں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق آئی سی ایس ای اور آئی ایس سی 2020 امتحانات کے نتائج کا اعلان کونسل کے کیریئر پورٹل، کونسل کی ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آج دن بھر کی اہم خبروں پر ایک نظر

اس میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل کا لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ استعمال کرکے اسکول کونسل کے کیریئرز پورٹل میں لاگ ان کرکے نتائج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے ' طلبا کونسل کی ویب سائٹ www.cisce.org یا www.results.cisce.org پر لاگ ان کرکے نتیجہ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل کووڈ 19 معاملات میں اضافے کے پیش نظر زیر التواء امتحانات منسوخ ہونے کے بعد بورڈ نے دونوں کلاسز کے لئے متبادل تشخیصی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.