دہلی میں واقع میکس ہسپال کی ڈاکٹر اوشا بتا رہی ہیں کہ 'کورونا وائرس لوگوں کو آسانی سے متاثر کر رہا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ احتیاط برتا جائے۔' انہوں نے کہا کہ 'بچوں اور حاملہ خواتین کو اس سے زیادہ بچنے کی ضرورت ہے۔ کیوںکہ حاملہ خواتین اور بچوں کی امیونٹی کمزور ہوتی ہے، ایسے میں یہ وائرس ان کو جلدی متاثر کرتا ہے۔'
ڈاکٹر اوشا کا کہنا ہے کہ 'اس وائرس کی وجہ سے لوگ زیادہ گھبرا رہے ہیں۔ ایسے میں ہر کوئی ماسک پہنے نظر آ رہا ہے۔ بازار سے سینیٹائزر ختم ہو رہے ہیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ لوگ احتیاط برت رہے ہیں، لیکن ہر وقت ماسک پہننا اور اسی ماسک کو دوسرے دن استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہےکیوں کہ ماسک ایک دن پہننے سے خراب سکتا ہے، ایسے میں اسے دوبارہ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔'
ڈاکٹر اوشا کا کہنا ہے کہ 'ماسک صرف وہی لوگ پہنیں جو سردی خانسی سے متاثر ہیں۔ جس سے ان کا انفیکشن دوسروں میں نہ جائے۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ ماسک پہنیں لیکن اس سے زیادہ ضروری ہے کہ احتیاط برتا جائے۔'
ڈاکٹر اوشا نے کہا کہ 'ضروری ہے کہ ہم کورونا سے بچنے کے لیے بار بار ہاتھ دھوئیں، صاف صفائی پر توجہ دیں۔ اپنے کھانے پینے پر توجہ دیں۔'
اس کے علاوہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 'یہ وائرس ان لوگوں کو جلد متاثر کرتا ہے جن کی امیونٹی کمزور ہوتی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنے کھانے پر توجہ دیں۔' ان کا کہنا ہے کہ 'پھل، سبزیاں اور سوکھے میوے کا استعمال کریں کیوںکہ اس سے ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت بڑھتی ہے۔'