ETV Bharat / state

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی: 'قصورواروں کو جلد پھانسی دی جائے'

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہاتھرس کی بیٹی کے قصورواروں کو جلد از جلد پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کی ہمت نہ کرے۔

CM Kejriwal at Jantar Mantar Protest
ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی: 'قصورواروں کو جلد پھانسی دی جائے'
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 9:55 AM IST

کیجریوال جنتر منتر پر ہاتھرس کی متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے ہورہے مظاہرے میں جمعہ کی شام شامل ہوئے اور کہا کہ ہاتھرس کی بیٹی کو ٹھیک سے علاج نہیں ملا اس لیے اس کی جان چلی گئی۔

جنسی زیادتی کے بعد کئی دنوں تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور پھر رات میں اس کی لاش کوجلا دیا گیا۔ ملزمین کو بچانے کی کوشش ہوئی۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ پورے ملک کی بیٹیاں ہماری بیٹی ہیں۔ کہیں بھی کسی کی جنسی زیادتی نہیں ہونی چاہیے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ تمام حکومتیں، تمام پارٹیاں اور پورے ملک کو متحد ہوکر ایسا انتظام کرنا پڑے گا کہ بہو بیٹیاں محفوظ ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھرس کی بیٹی کے قصورواروں کو جلد پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کی ہمت نہ کرسکے۔ متاثرہ کے کنبہ کو کھلا چھوڑ دیا جائے، وہ جس سے ملاقات کرنا چاہیں اس سے ملاقات کریں، ایسے وقت میں کنبہ ہمدردی چاہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.