گوگل نے آج اپنے ڈوڈل میں کتاب، لیپ ٹاپ، اسکیل، پھل، بلب، اسکول کی گھنٹی، پینسل، ماسک، تتلیاں، کلر کرنے والے بورڈ وغیرہ بنا کر اساتذہ کے احترام کا اظہار کیا۔
ہر برس 5 ستمبر کو سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی سالگرہ کو ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، ڈاکٹر رادھا کرشنن 5 ستمبر 1888 کو پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے ملک کے پہلے نائب صدر (1952–1962) اور ملک کے دوسرے صدر (1962–1967) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس کے ساتھ ہی وہ ایک فلسفی، بہترین استاد، اسکالر اور سیاست داں تھے۔