ETV Bharat / state

Twitter Blue Tick شاہ رخ خان، کوہلی، یوگی، راہل گاندھی سمیت کئی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلیو ٹک سے محروم - مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر

سپر اسٹار شاہ رخ خان، معروف کرکٹر وراٹ کوہلی، راہل گاندھی سمیت کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹادیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:16 AM IST

Updated : Apr 21, 2023, 8:08 AM IST

نئی دہلی: جمعرات کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے کئی ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹادیا ہے۔ ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے ذریعے صارف کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جاتی تھی کہ یہ اکاؤنٹ جعلی نہیں بلکہ اصلی ہی ہیں تاہم اب یہ بلیو ٹک صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے ہٹادیئے گئے ہیں۔

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 48 ملین سے زیادہ ہے جبکہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جن کے ٹوئٹر پر 43 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں وہ بھی ٹوئٹر کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے محروم ہوگئے۔ وہیں عالیہ بھٹ کے ٹوئٹر پر 21 ملین سے زیادہ فاورز ہیں اور انوشکا شرما کے 23 ملین سے زیادہ فاورز ہیں ان کے بھی اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن
انوشکا شرما
انوشکا شرما
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کو 55 ملین سے زیادہ لوگ ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں اس کے علاوہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر سمیت اور بھی کئی ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیئے گئے ہیں۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی
راہل گاندھی
راہل گاندھی
پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ
کیجریوال
کیجریوال

وہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی بلیو ٹک سے محروم کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ٹوئٹر سبسکرپشن سروس کے تحت بلیو ٹک ہٹائے جارہے ہیں۔ مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیا تھا اور اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔ مسک نے نومبر 2022 کے شروع میں ٹوئٹر بلیو سروس کو متعارف کرایا لیکن سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے ناموں کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ بعد ازاں 12 دسمبر 2022 کو اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Twitter Blue Tick ٹوئٹر نے بیس اپریل کے بعد سے بلو ٹِک ہٹانے کا اعلان کیا

Last Updated : Apr 21, 2023, 8:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.