ETV Bharat / state

کانگریس کی سابق کونسلر گرفتار

قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں عرف پنکی پر 26 فروری کو جگت پوری کے علاقے میں تشدد کے دوران لوگوں کو بھڑکانے کا الزام ہے۔ تشدد کے دوران پولیس نے عشرت کو بھی موقع سے گرفتار کرلیا تھا۔

لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں کانگریس کی سابق کونسلر گرفتار

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 12:41 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:58 PM IST

فی الحال عدالت نے تشدد کے اس معاملے میں پنکی کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

معلومات کے مطابق 'جگت پوری میں فسادات کی ایف آئی آر 26 فروری کو ایک سب انسپکٹر کے بیان پر درج کی گئی تھی۔'

لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں کانگریس کی سابق کونسلر گرفتار

سب انسپکٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'وہ پولیس فورس کے ساتھ فلیگ مارچ کرنے کھوریجی پٹرول پمپ پہنچے تھے۔ لوگوں کو دوپہر کے وقت سمجھاتے ہوئے وہاں سے ہٹ جانے کی ہدایت کی۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 'اس دوران جب ایس بی آئی بینک کے پاس پہنچے تو پیچھے سے بہت شور اور فائرنگ کی آواز آئی۔ جب وہ مسجد کی گلی کے قریب پہنچے تو وہاں بہت سے لوگ جمع تھے۔ جب ان لوگوں کو وہاں سے جانے کو کہا گیا تو سابق کونسلر عشرت جہاں نے لوگو کو بھڑکانا شروع کر دیا۔'

سب انسپکٹر کے بیان کے مطابق 'عشرت جہاں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔'

اس معاملہ پر پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'گرفتاری کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے سابق کونسلر عشرت جہاں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔'

فی الحال عدالت نے ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.