ETV Bharat / state

آج کسانوں کی بھوک ہڑتال، حکومت نے ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کسان آج ملک بھر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ وہیں حکومت نے کسانوں کی 40 تنظیموں کو خط لکھ کر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

Farmers to start relay hunger strike from today to mount pressure on govt
کسان احتجاج: ملک بھر میں زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 6:43 AM IST

Updated : Dec 21, 2020, 1:12 PM IST

مرکزی حکومت پر زرعی قوانین کی منسوخی کےلیے دباؤ میں اضافہ کے مقصد سے کسانوں نے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسان آج ایک روزہ زنجیری بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے 25 تا 27 دسمبر تک ہریانہ کے تمام شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کی وصولی کو مسدود کردینے کا اعلان کیا۔ احتجاج کے دوران مہلوک کسانوں کو خراج پیش کرنے کےلیے گذشتہ روز کسانوں نے ’خراج عقیدت دیوس‘ کے طور پر منایا۔

بھارتیہ کسان یونین کے رہنماؤں نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کے دوران ملک بھر میں عوام سے برتن بجانے کی اپیل کی۔ یونین کے رہنما جگجیت سنگھ ڈالے والا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران اپنی بالکنیوں میں آکر تالیاں اور برتن بجاتے ہوئے کسان احتجاج سے اظہار یگانگت کریں۔ کسان یونینوں نے عوام سے این ڈی اے اتحادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔

ایک اور کسان رہنما راکیش ٹکٹ نے 23 دسمبر کو کسان دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اس دن دوپہر کا کھانا نہ بنانے کی گذارش کی اور زرعی قوانین کی مخالفت میں آگے آنے کی اپیل کی۔ گذشتہ 25 روز سے سینکڑوں کسان سنگھو بارڈرپر نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Last Updated : Dec 21, 2020, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.