وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ’دیوالی ملن‘ تقریب میں وزیر اعظم کے دفتر کے عہدیداروں کے ساتھ دیگر باتوں کے علاوہ کووڈ وبا کے خلاف ملک کی لڑائی پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسٹر مودی نے اس موقع پر سبھی کے لئے دیوالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس دوران وزیر اعظم نے افسران کے ساتھ وبا کے خلاف جنگ پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ملک نے اس بے نظر نہ آنے والے دشمن کا مقابلہ کرنے میں اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وباکی وجہ سے معاشرے اور حکومت میں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کس طرح بحران کے وقت لوگوں، ردعمل اور اداروں میں موجود صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اور حالات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر کے افسران کے اس جذبے سے تحریک لینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
سال 2047 اور اس کے بعد کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے میں اس دہائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر میں ہم سب کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ملک کو مزید بلندیوں پر لے جا نے میں مدد ملے۔
یو این آئی