اس موقع پر انہوں نے جنگ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ' ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں، اس لیے کہ جنگ صرف بربادی کا ذریعہ ہے، وہ ماؤں کی کوکھ اجاڑ تی ہے، سہاگن کو بیوہ بناتی ہے، بچوں کو یتیم کرتا ہے اور زمین کو بنجر بناتا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنی زمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب پاکستان کسی حملے کی ثبوت مانگتی ہے'۔
جبکہ بھارت کے متعدد حملوں کی ذمے داری خود حافظ سعید اور جیش محمد لیتے ہیں، کیا قصاب کا پاکستان سے تعلق ہونا کافی نہیں'۔
انہوں نے مزید مسئلہ کشمیر کے تعلق سے کہا کہ' بھارت کے مسلمانوں کا واضح موقف ہے کہ مذہب کی بنیاد پر تقسیم منظور نہیں، کشمیر ہمارا ہے ہم کشمیری ہمارے اپنے ہیں، مزید ہمیں کشمیر کشمیریت کے ساتھ چاہیے'۔