ETV Bharat / state

Home Ministry Banned PFI دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا ای ڈی سے پی ایف آئی ارکان کی ضمانت کی درخواست پر جواب طلب

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 9:32 AM IST

مرکزی وزرات داخلہ کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر ملک بھر میں دسمبر 2022 میں پانچ سال کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پی ایف آئی ارکان کی ضمانت کی درخواست
پی ایف آئی ارکان کی ضمانت کی درخواست

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمے میں کالعدم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے تین مبینہ ارکان کی ضمانت کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت کے خصوصی ایڈیشنل سیشن جج شیلیندر ملک نے محمد الیاس، محمد پرویز احمد اور عبدالمقیت کے وکیل کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواستوں پر جواب طلب کرتے ہوئے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

جج نے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ وہ 24 اگست تک احمد کی درخواست پر اور 26 اگست تک الیاس اور مقیت کی جانب سے دائر کردہ دیگر دو درخواستوں پر اپنا جواب داخل کرے۔ ملزمین نے گزشتہ ہفتے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف تمام الزامات میں مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ای ڈی ان کے خلاف اپنی تحقیقات مکمل کر چکا ہے۔ اس لیے اب انہیں مزید حراست میں رکھنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: سال 2022، پی ایف آئی پر پابندی کے لیے موضوع بحث رہا

بتا دیں کہ یہ معاملہ 120 کروڑ روپے کی مبینہ لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ اس کیس کے ملزمین کو 22 ستمبر 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ اسی لیے تمام ملزمین نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالتی حراست سے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 19 نومبر 2022 کو ان کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی۔ واضح رہے کہ مرکزی وزرات داخلہ کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر ملک بھر میں دسمبر 2022 میں پانچ سال کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے بعد پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا اور پی ایف آئی کے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.