الیکشن کمیشن نے مسٹر کیجریوال کو یہ نوٹس بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے رہنما نیرج کی جانب سے 14 جنوری کو درج کی گئی شکایت کی تفتیش کے بعد جاری کیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا تھا 'دہلی بار اسوسی ایشن کی جانب سے تیس ہزاری عدالت میں مکر سنکراتی اور لوہڑی تہوار کے موقع پر 13 جنوری کو وکیلوں کے سامنے مسٹر کیجریوال نے دہلی کے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے اعلان کیا تھا کہ اگر عدالت کے احاطے میں زمین مہیا کروائی جائے تو محلہ کلینک بنایا جائے گا'۔
مزید پڑھیے:-
الطاف بخاری کی قیادت میں وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا
بجنور میں سی اے اے مخالف احتجاج کا معاملہ: ثبوتوں کا فقدان، 48 کو ضمانت
وہیں الیکشن کمشن کی طرف سے یہ کہا گیا ہے 'کیجریوال نے وکیلوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اگر کورٹ کے احاطے میں جگہ ملے تو وہ محلہ کلینک بنائیں گے'۔
کمشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں کیجریوال کو نوٹس بھیج کر آئندہ کل پانچ بجے سے پہلے جواب طلب کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کا اعلان چھ جنوری کو کیا گیا تھا اور اسی دن سے پوری ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ دہلی میں آٹھ فروری کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 11 فروری کو کیا جائے گا۔
دہلی میں ہر روز لگاتار عام آدمی پارٹی اور باقی حزب اختلاف پارٹیوں کی طرف سے رییلیز نکالی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیے:-
راہل۔پرینکا نے گاندھی جی کو پیش کیا خراج عقیدت
کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لیا