ETV Bharat / state

Delhi Air Quality دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں برقرار - دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب

قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) پیر کی صبح 10 بجے 357 پر رہا۔ Air Quality Index in Delhi

دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں برقرار

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:39 PM IST

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں ہوا کا معیار اب بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) پیر کی صبح 10 بجے 357 پر رہا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران قومی دارالحکومت میں پی ایم 2.5 کی سطح ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 155 تک پہنچ گئی، جس میں دہلی نے پی ایم 10 کی سطح کو 255 پر ریکارڈ کیا، جو ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں آتی ہے۔ very poor air quality in Delhi

سفرکے اعداد و شمار کے مطابق، دارالحکومت میں پی ایم 2.5 کی آلودگی ہفتہ کو پرالی جلانے کے واقعے کی وجہ سے 18 فیصدرہی۔ قومی راجدھانی خطہ آلودہ ہوا میں سانس لینے میں بھی مشکل محسوس کر رہا ہے۔ نوئیڈا میں ہوا کے معیار کی سطح نے ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں 356 کا اے کیو آئی ریکارڈ کیا، جبکہ گروگرام میں یہ 364 پر رہا، جو ’’انتہائی خراب‘‘ زمرہ میں ہے۔ سفرنے ایک پریس ریلیز میں کہا’’ہوا کا معیار خراب رہنے کی توقع ہے، لیکن 8 نومبر سے 9 نومبر تک انتہائی خراب زمرے میں رہے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: Air Pollution in Delhi دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے دارالحکومت میں ’’انتہائی خراب‘‘ زمرے میں فضائی آلودگی میں معمولی بہتری کے بعد حکام کو پابندی ہٹانے کی ہدایت کی۔ حکام نے اتوار کو گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے آخری مرحلے کے تحت عائد کی گئی غیر بی ایس 6 ڈیزل سے چلنے والی لائٹ موٹر گاڑیوں اور ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.