ETV Bharat / state

Delhi Air Quality Level دہلی میں آج فضائی آلودگی خراب ترین سطح پر

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 7 بجے دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی سنگین حالت میں ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔ Air Quality in Delhi

دہلی میں آج فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 3:07 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سطح پیر کے روز انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نے یہ معلومات دی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق، آج صبح 7 بجے دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی سنگین حالت میں ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، صبح 7 بجے فی گھنٹہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 319 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتوار کو 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 314 تھا۔ Air Quality level in Delhi

ایجنسی نے کہا کہ شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کے ساتھ اگلے تین دنوں تک اوپری سطح کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور قومی راجدھانی کے آس پاس کے علاقوں میں کھیتوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے آلودگی بڑھنے کا امکان ہے۔ یہاں اے کیو آئی اگلے تین دنوں تک انتہائی خراب حالت میں رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین درجے کم اور زیادہ سے زیادہ 26.8 ڈگری سیلسیس جومعمول سے ایک ڈگری کم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Air Pollution in Delhi دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.