آج یہ تعداد بڑھ کر41 ہوئی جبکہ آج کشمیر میں ایک شخص اور کیرالا میں ایک 3 سالہ بچہ اس وائرس سے متاثر پایا گیا۔
کیرالا میں ایک تین سالہ بچہ بھی کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ وہ تیز بخار میں مبتلا تھا- بعدازاں اس کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ کیرالا میں مزید ایک مشتبہ شخص کی جانچ رپورٹ کا انتظار ہے جس نے گذشتہ دنوں جنوبی کوریا کا سفر کیا تھا۔
کیرالا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد میں سے 3 نے حال ہی میں اٹلی کا دورہ کیا تھا۔ یہ تینوں افراد میں ایک جوڑے کے علاوہ ان کا بیٹا شامل ہیں نے ایک ہفتہ قبل اٹلی سے واپسی پر ایرپورٹ پر صحت سے متعلق اسکریننگ کرانے سے گریز کیا تھا۔