ETV Bharat / state

Congress Slams BJP مودی نے دودھ کی قیمت بڑھا کر عوام کو سال نو کا تحفہ دیا - عوام کو سال نو کا تحفہ دیا

کانگریس نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے ملک کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔Congress Slams BJP

مودی نے دودھ کی قیمت بڑھا کر عوام کو سال نو کا تحفہ دیا
مودی نے دودھ کی قیمت بڑھا کر عوام کو سال نو کا تحفہ دیا
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 8:49 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔کانگریس نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے ملک کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔Congress slams BJP Led Central Government Over Milk Price Hike

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس حکومت نے ایک سال میں دودھ کی قیمت میں پانچ بار اضافہ کیا ہے اور اب نیا سال شروع ہونے سے پہلے اس نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کے پیٹ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں پانچ بار دودھ کی قیمت میں اضافہ کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ آج تک کسی حکومت نے ایسا ریکارڈ نہیں بنایا۔

کانگریس لیڈر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی نے نئے سال پر دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کرکے ملک کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ یہ وزیراعظم کا اس سال کا آخری تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہو رہی۔ مہنگائی مسلسل 6 فیصد سے اوپر رہی۔ اس بار بھی صورتحال اچھی نہیں ہے اور ریزرو بینک نے مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔بھارت جوڑو یاترا کے بعد کانگریس نے چنچل تک یاترا کے پیغام کو پھیلانے کے لیے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم' کے کامیاب انعقاد کے لیے 26 مبصرین کا تقرر کیا ہے۔


کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئےکہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے ان تقرریوں کو منظوری دے دی ہے اور تمام مبصرین سے کہا ہے کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے انعقاد کے لیے کام شروع کریںCongress slams BJP Led Central Government Over Milk Price Hike

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.