ETV Bharat / state

سنیماہال بند ہونے پر دہلی کے لوگوں نے کیا کہا؟ - schools and collage closed till 31 march

دہلی حکومت نے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ دہلی میں 31 مارچ تک سنیما گھر بند رہیں گے۔ دہلی حکومت نے اسکولوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت دی ہے جن کے امتحانات ختم ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کو وبا قرار
کورونا وائرس کو وبا قرار
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 8:37 PM IST

دہلی حکومت نے لوگوں کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ کورونا وائرس کے تئیں لوگوں کو بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کو وبا قرار
کورونا وائرس کو وبا قرار

قابل ذکر ہے کہ لوگوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک ملک میں 70 سے زائد معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ بھارت میں ابھی تک اس وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ حکومت بھی اس کے لیے احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ اس تعلق سے لوگوں کو ہوشیار رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

اسکول کالج بند کیے جانے پر لوگوں نے اپنی رائے رکھی ہے۔ 31 مارچ تک سنیما گھروں اور اسکول کالجوں کو بند کیے جانے پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے لوگ گھر سے نہیں نکل پا رہے ہیں اور نہ ہی تفریح کر پا رہے ہیں۔

کچھ طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسکول اور کالج بند کرنے کا فیصلہ بلکل ٹھیک ہے، کیوںکہ لوگوں کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.