ETV Bharat / state

Operation Chakra سی بی آئی کا ملک گیر چھاپہ ماری - آپریشن چکر

سی بی آئی نے دہلی، پنجاب، راجستھان، آسام، کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں چھاپے ماری کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ تلاشی کے دوران اب تک 1.8 کروڑ روپے نقد اور 1.5 کلو سونا برآمد کیا گیا ہے۔ CBI nationwide raids

سی بی آئی کا ملک گیر چھاپہ ماری
سی بی آئی کا ملک گیر چھاپہ ماری
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 7:38 AM IST

نئی دہلی: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی، پنجاب، راجستھان، آسام، کرناٹک، انڈمان و نکوبار جزائر، چنڈی گڑھ اور ہریانہ پولیس فورس کے ساتھ مل کر 'آپریشن چکر' کے تحت ملک گیر سطح پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ سی بی آئی نے یہ چھاپے یو ایس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)، انٹرپول، رائل کینیڈین ماؤنٹین پولیس اور آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے سائبر کرائم سے متعلق مشترکہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے۔ CBI nationwide raids against cybercrime

سی بی آئی نے کہا کہ تقریباً 115 مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔ ان میں سے سی بی آئی 11 معاملات میں تقریباً 87 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے، جبکہ ریاستی/یو ٹی پولیس دیگر 28 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ آسام پولیس دو مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، انڈمان و نکوبار جزائر پولیس تین مقامات پر، دہلی پولیس پانچ مقامات پر، کرناٹک پولیس 12 مقامات پر اور پنجاب پولیس دو جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JK SI Recruitment scam سی بی آئی نے جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں چھاپہ مارا

سی بی آئی نے کہا کہ تلاشی کے دوران اب تک 1.8 کروڑ روپے نقد اور 1.5 کلو سونا برآمد کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے پونے اور احمد آباد میں دو کال سینٹرز کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ کرناٹک میں تقریباً 1.89 کروڑ روپے کے بینک کھاتوں کو منسلک کیا گیا ہے۔ موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت بڑے ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.