ETV Bharat / state

نوئیڈا: سرعام کلیکشن ایجنٹ سے 15 لاکھ کی لوٹ، پولیس پر سوالیہ نشان

نوئیڈا میں تین شرپسندوں نے دہلی کاروباری کے ایک کیش کلیکشن ایجنٹ سے 15 لاکھ روپئے لوٹ لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے، جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

سرعام کلیکشن ایجنٹ سے 15 لاکھ کی لوٹ
سرعام کلیکشن ایجنٹ سے 15 لاکھ کی لوٹ
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 4:40 PM IST

اتر پردیس کے ہائی ٹیک شہر نوئیڈا میں نظم و نسق کی بد ترین صورتحال بنی ہوئی ہے۔ نوئیڈا سیکٹر 104 میں موٹر سائیکل پر سوار تین شرپسندوں نے جمعرات کی سہ پہر ہتھیار کے زور پر کیش کلیکشن ایجنٹ سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

جس کے بعد اس معاملے کی اطلاع سیکٹر 39 کے پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا۔

پولیس کے مطابق دہلی کے کونڈلی میں واقع ایک کاروباری پروین گرگ کے دوکان میں کام کرنے والا سکھویر کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پروین گرگ کی دہلی کے کونڈلی علاقے میں اگروال ٹریڈرز کے نام پر تیل کی تھوک کی دکان ہے۔ ان کا سامان کونڈلی میں واقع گوڈاؤن سے نوئیڈا کی بہت سی دکانوں پر بھیجا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کے روز کلیکشن ایجنٹ سکھویر پیسوں کی ادائیگی کے لیے اسکوٹی سے نوئیڈا آیا تھا۔

مزید پڑھیں:غازی آباد: ڈکیتی کا انکشاف، 11 بدمعاش گرفتار

سکھویر نوئیڈا میں کل 15 مقامات سے رقم جمع کرنے کے بعد دہلی واپس جانے کے لیے سیکٹر 104 کے قریب جا رہا تھا۔ اسی وقت وہ جیسے ہی سیکٹر 104 کے قریب پہنچا تب ہی موٹر سائیکل پر سوار تین شرپسندوں نے اسلحہ کے زور پر پیسوں سے بھرا بیگ لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچے اور متاثرہ سے پوچھ گچھ کی۔

اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ تفتیش کے دوران متاثرہ نے بتایا ہے کہ شرپسندوں نے اس سے 15 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔ شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ پولیس شرپسندوں کی تلاش کر رہی ہے، جلد ہی شرپسندوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ کمشنریٹ کے نفاذ کے بعد بھی جرائم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.