ETV Bharat / state

دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی اپیل

دہلی ہائی کورٹ میں جمعرات کو مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے دہلی میں لاک ڈاؤن کو سختی کے ساتھ دوبارہ نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:55 PM IST

دہلی میں لاک ڈاؤن کو  نافذ کرنے کی  اپیل
دہلی میں لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کی اپیل

وکیل انربان منڈل اور ان کے ساتھی پون کمار کی جانب سے دائر درخواست میں دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے مسلسل بڑھنے والے قہر کے پیش نظر اروند کیجریوال حکومت کو دہلی میں پھر سے سختی سے لاک ڈاؤن لاگو کرنے کی ہدایت دئے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت نے خود دارالحکومت میں جون کے آخر تک کورونا وائرس انفیکشن کے تقریبا ایک لاکھ معاملے ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جولائی کے وسط تک قریب 2.25 لاکھ اور جولائی کے آخر تک پرکورونا کے معاملے 5.5 لاکھ پہنچ سکتے ہیں۔

عرضی میں حکومت کو یہ ہدایات دینے کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹروں، طبی ماہرین اور وبا کی بیماری کے ماہرین کی ایک ماہر کمیٹی قائم کی جائے جس سے انفیکشن کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی کا تفصیلی خاکہ تیار کیا جاسکے۔ درخواست گزاروں نے پھر سختی سے لاک ڈاؤن لاگو کئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران انفیکشن کے معاملے بڑھنے کی شرح کم تھی۔

عرضی میں دعوی کیا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں لوگوں کے ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس دوبارہ شروع کرنے، مذہبی مقام، مال، ریستوران اور ہوٹل کھولنے جیسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیلا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے معاملات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عرضی میں ہسپتالوں میں کافی بستر، ویٹلیٹرو، آئی سی یو وارڈوں اور جانچ مراکز کی کمی کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کورونا معاملے میں ملک میں تیسرے مقام پر ہے اور جون میں روزانہ انفیکشن کے ایک ہزار یا اس سے کہیں زیادہ معاملے مسلسل آ رہے ہیں۔ بدھ تک دہلی میں کورونا وائرس کے کل معاملے 32810 اور 984 کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.