آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یادگیر کے ضلع صدر سعید آپا نے کہا کہ گلبرگہ یونیورسٹی اور اکا مہادیوی یونیورسٹی ڈگری اور پوسٹ گریجویشن کے امتحانات منعقد کر رہی ہے، موجودہ حالات میں طلبہ و طالبات کے لیے فیس ادا کرنا ممکن نہیں ہےکیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کافی پریشان حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مشورے کے بعد امتحانات کی تاریخ طے کریں اور اگر ممکن ہو تو لاک ڈاؤن کے مکمل ختم ہونے کے بعد ہی امتحانات منعقد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں ہوئی ہے اور نصاب بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ جہاں تک آن لائن تعلیم کی بات ہے وہ شہری طلباء کے لئے فائدہ مند ہے مگر دیہی علاقوں میں گاؤں میں نیٹ ورک کا مسئلہ رہتا ہے ایسے میں طلبا و طالبات کس طرح آن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔ ان سارے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈگری اور پوسٹ گریجویشن کے امتحانات کو ملتوی کریں۔
اس موقع پر آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن یادگیر کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔