نئی دہلی: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تشہیر کا جمعہ کو آخری دن تھا جس کو لےکر امیدواروں نے ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے پوری طاقت جھونک دی۔ تشہیر کے دوران علاقوں میں امیدواروں کو استقبالیہ بھی دیا گیا۔ دہلی کے ایف بلاک میں استقبال کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار واجد خاں نے ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے اور عآپ کی لہر چل رہی ہے اور ایم سی ڈی میں کیجریوال کی حکومت بننے والی ہے۔ Aam Aadmi Party in MCD Election 2022
یہ بھی پڑھیں:
جب ان سے سوال کیا گیا کہ ٹھہر کے دوران پوری دہلی کی ایم سی ڈی میں آپ کی سرکار کی بات کرتے ہیں لیکن آپ کے اپنے وارڈ میں گندگی اور کوڑے کا انبار لگ گیا ہے، اس پر بات نہیں کرتے۔ اس کے جواب میں واجد خان نے کہا کہ اب یہاں کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے خصوصی فنڈ جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس مرتبہ جیت حاصل کرنے کے بعد کوڑے کو ہٹانے کا خاص انتظام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم سی ڈی انتخاب کے لیے 4 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 7 تاریخ کو ہوگی۔ There is a wave of Aam Aadmi Party all over Delhi