ETV Bharat / state

پیرول پر رہا قیدی پھر پہنچا جیل - کورونا وائرس

لاک ڈاؤن کے باعث پیرول پر رہا شرابی قیدی کو شراب نہیں ملی تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر سرکاری شراب کی دکان کا شٹر توڑ دیا اور شراب کی کئی پیٹیاں چرالیں۔

پیرول پر رہا قیدی پھر پہنچا جیل
پیرول پر رہا قیدی پھر پہنچا جیل
author img

By

Published : May 2, 2020, 6:41 PM IST

درحقیقت سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک قیدی نے جیل سے باہر آتے ہی اپنے دوست سمیر کے ساتھ مل کر گریٹر نوئیڈا کے ریلوے روڈ پر واقع سرکاری شراب کی دکان کو نشانہ بنایا۔

دونوں چوروں نے دادری کے ریلوے روڈ پر واقع شراب کی دکان کا شٹر توڑ کر چوری کی واردات کو انجام دی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ قیدی شراب نوشی کا عادی ہے، مخبر کی اطلاع پر پولیس نے دونوں کو سیارام چوک سے گرفتار کیا۔

ملزمین کے قبضہ سے مس انڈیا برانڈ شراب کی تین پیٹیاں بند اور ایککھلا کارٹون برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے چوری کی گئی 1435 روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کو 30 مارچ کو ضلع جیل گوتم بدھ نگر سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اب دوبارہ جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.