ETV Bharat / state

'متاثرین تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری' - چیئرمین ذاکر خان

دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں متاثرین کو حکومت کی جانب سے معاوضہ ملنے کے سلسلہ میں آج دہلی اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

A meeting of the Minority Welfare Committee of the Delhi Assembly was held
'متاثرین تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری'
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 9:48 PM IST

آج دہلی اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں شمال مشرقی دہلی کے تینوں ایس ڈی ایم، نارتھ ایسٹ کے ضلع مجسٹریٹ، پرنسپل ہوم سکریٹری و دیگر متعلقہ افسران کو طلب کیا گیا تھا۔ جن سے کمیٹی کے چیئرمین امانت اللہ خان و دیگر ممبران نے دہلی فساد متاثرین کو مہیا کرائے گئے معاوضہ کے بارے میں سوالات کیے اور متاثرین کو حکومت کی جانب سے اب تک جو معاوضہ دیا گیا ہے اس کی معلومات دریافت کی گئی۔

A meeting of the Minority Welfare Committee of the Delhi Assembly was held
'متاثرین تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری'

آج کی میٹنگ میں امانت اللہ خان کے علاوہ مصطفی آباد سے رکن اسمبلی حاجی یونس، سیلم پور سے رکن اسمبلی عبد الرحمن، تغلق آباد سے رکن اسمبلی سہی رام پہلوان، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، دہلی وقف بورڈ کے سی ای او تنویر احمد، وقف بورڈ کے چیف لیگل آفیسر قسیم احمد، سیکشن آفیسر محفوظ محمد کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

میٹینگ کے دوران چیئرمین امانت اللہ خان و دیگر ممبران نے متعلقہ افسران سے فساد متاثرین کو دیے گئے معاوضہ اور پینڈنگ کیسز کے بارے میں تفصیل سے معلومات دریافت کی۔

افسران کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق معاوضہ سے متعلق اس وقت کوئی بھی کیس پینڈنگ نہیں ہے۔ افسران نے بتایا کہ جن کا سروے کرالیا گیا تھا اور جن کا معاوضہ پینڈنگ تھا ان سب کو معاوضہ دے دیا گیا ہے۔

اس دوران امانت اللہ خان و دیگر ممبران نے افسران کی توجہ ایسے بہت سے کیسز کی طرف دلائی جن کا نقصان لاکھوں میں ہوا ہے اور انھیں بہت کم معاوضہ ملا ہے۔ مثلا محمد مجاہد جس کی پوری فیکٹری جلادی گئی جس میں 35 لاکھ کے قریب نقصان ہوا اور اسے صرف 35/40 ہزار معاوضہ ملا اسی طرح چاند محمد، سونی، مختار احمد، رضوان، شاہد احمد دھرم کانٹا ایسے بہت سارے نام کمیٹی ممبران کی جانب سے افسران کے سامنے رکھے گئے جنھیں بہت کم معاوضہ دیا گیا ہے۔

چیئرمین نے افسران سے سوال کیا ایسا کیسے ہوا کہ نقصان لاکھوں میں ہے اور معاوضہ چند ہزار میں۔ اس کے جواب میں افسران نے پلہ جھاڑتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی افسران کی سروے ٹیم پر ذمہ داری ڈال دی۔

کمیٹی نے افسران کو ایسے تمام کیسز کی فہرست دوبارہ تیار کرنے اور اس میں مانگے اور دیے گئے معاوضہ کے کالم الگ کرکے فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد کام کی تقسیم کرکے ایسے تمام متاثرین کا دوبارہ سروے کرایا جائے گا اور صحیح اور مصدقہ جانکاری فراہم ہونے کے بعد ان کے معاوضہ پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایک بہت بڑی تعداد ایسے متاثرین کی بھی ہے جن کے معاوضہ کی درخواست کو رجیکٹ کردیا گیا ہے۔ چیئرمین نے رجیکٹ کیے گئے متاثرین کا سروے اور ویریفکیشن کرانے کی ذمہ داری دہلی وقف بورڈ کے سی ای او کو دیتے ہوئے کہا کہ آپ سروے کراکر حقیقت کا پتہ لگائیں کہ ایسے متاثرین کا کیا واقعی نقصان ہوا ہے اور ایسی کیا وجہ ہے کہ ان کی درخواست کو رد کر دیا گیا۔

امانت اللہ خان نے ایسے متاثرین کی تصدیق کرانے کی ہدایت دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کو دی۔ جنھیں معاوضہ مل چکا ہے مگر ان کی شکایات باقی ہیں تاکہ حقیقی صورتحال کا اندازہ ہوجائے۔

میٹنگ کے دوران افسران نے ایسے 15 کیسز کے بارے میں جانکاری دی جن کی ایف آئی آر پولیس نے درج نہیں کی۔ چیئرمین امانت اللہ خان نے پرنسپل ہوم سکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان کیسز کی ایف آئی آر کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی سیلم پور سے رکن اسمبلی اور کمیٹی کے ممبر عبد الرحمن کو ایسے تمام متاثرین سے ملاقات کرنے اور صحیح معلومات مہیا کرانے کی ہدایت دی۔

میٹنگ کے دوران مصطفی آباد سے رکن اسمبلی حاجی یونس نے ایسے کئی کیسز کی طرف بھی اشارہ کیا جن میں معاوضہ جاری ہونے کی بات کہی گئی ہے مگر حقیقی متاثر کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔ حاجی یونس نے سمیر فیصل نامی شخص کے کیس کو بطور مثال پیش کیا۔ اس کے علاوہ ایسے کیسز کی بھی نشاندہی کمیٹی ممبران نے کی جن میں نقصان کافی ہے مگر معاوضہ صفر ہے۔

اسی طرح کئی متاثرین ایسے ہیں جنہیں کافی چوٹیں آئیں ہیں مگر انھیں معاوضہ نہیں ملا ہے۔ ایسا ہی ایک کیس سلمان کا ہے جسے گولی لگی ہے اور ابھی تک گولی اندر ہی ہے مگر معاوضہ صفر ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین امانت اللہ خان نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کام کر رہی ہے اور کام کرنا چاہتی ہے حکومت کا مقصد ہے کہ جو بھی متاثرین ہیں ان تک معاوضہ پہنچے۔

غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی نے گزشتہ میٹنگ میں افسران سے دہلی فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر مہیا کرانے کے لیے کہا تھا مگر پولیس نے ابھی تک کمیٹی کو ایف آئی آر مہیا نہیں کرائی۔

چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پرنسپل سکریٹری ہوم کے توسط سے ایف آئی آر طلب کی ہیں اگر پولیس ایف آئی آر نہ دےکر کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے تو ہم تمام ایف آئی آر کسی اور توسط سے حاصل کریں گے اور متاثرین تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنائیں گے خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.