نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے 699 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 6559 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 435 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 97866 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7463 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے دہلی میں کووڈ کے معاملات بھی بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے دہلی میں 291 نئے کووڈ مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ 72 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی تھی لیکن پیر کو نئے مریضوں کی تعداد 34 تھی۔ کرناٹک کے شہر بنگلورو، میسور اور شیموگا میں کورونا کے کیسز بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ گوا، ہماچل پردیش، گجرات، ہریانہ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تمل ناڈو کے اضلاع میں بھی کووڈ کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں اتوار کو کورونا کے 236 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 52 دارالحکومت ممبئی میں آئے اس کے علاوہ تھانے میں 33، ممبئی سرکل میں 109، پونے میں 69، ناسک میں 21 اور کولہاپور اور اکولا میں 13-13 معاملے سامنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona New Cases in Jharkhand جھارکھنڈ میں H3N2 اور کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق
یو این آئی