ETV Bharat / state

تین کروڑ کارکنوں کو مفت کورونا ویکسین دی جائے گی - Dr Harsh Vardhan

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت صف اول کے ایسے تین کروڑ افراد کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی جو اس وبا کے خلاف جنگ میں شامل تھے۔

3 Crore On Frontline To Get Free Vaccine In 1st Phase: Dr Harsh Vardhan
پہلے مرحلے کے تحت 3 کروڑ صف اول کے کارکنوں کو مفت کورونا ویکسین دی جائے گی
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 5:56 PM IST

Updated : Jan 2, 2021, 6:25 PM IST

بھارت میں کوویڈ ویکسین کے پہلے مرحلہ کے تحت وبا کے خلاف لڑنے والے صف اوّل کے ایک کروڑ صحت کارکنوں اور دیگر دو کروڑ پہلی صف کے ورکرز کو مفت ٹیکہ لگایا جائے گا۔ کوویڈ ویکسین کے پہلے مرحلہ میں ملک بھر میں سب سے زیادہ ترجیح وبا کے خلاف جنگ میں صف اول میں شامل افراد کو دی جارہی ہے جبکہ ایسے تین کروڑ کارکنوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ وزیر صحت ہرش وردھن نے آج ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’ ملک میں آئندہ جولائی تک مزید 27 کروڑ لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین دی جائے گی‘۔

3 Crore On Frontline To Get Free Vaccine In 1st Phase: Dr Harsh Vardhan
پہلے مرحلے کے تحت 3 کروڑ صف اول کے کارکنوں کو مفت کورونا ویکسین دی جائے گی

ملک بھر میں آج کوویڈ۔19 ٹیکہ اندازی کےلیے ڈرائی رن یا ریہرسل کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد ویکسی نیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنا ہے جس کے لیے آج ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز کیا گیا۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسی نیشن مہم سے متعلق تمام طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا جیسے حقیقی ویکسی نیشن مہم کے دوران طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب آکسفورڈ کوویڈ۔19 ویکسین تیار کیا جارہے جبکہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی جانب سے اسے منظوری دی گئی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرازینکا کی جانب سے مشترکہ طور پر ویکسین کی بھارت میں تیاری کی جارہی ہے وہیں بھارت بائیوٹیک، آئی سی ایم آر کے تعاون سے کوویکسین کی تیاری میں مصروف ہے۔

Last Updated : Jan 2, 2021, 6:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.