ریاست چھتیس گڑھ سے آئے دن نکسلیوں کے مارنے کی خبر آتی رہتی ہے، لیکن کسی نکسلی کی موت پر کوئی پولیس افسوس کرے کبھی سننے میں نہیں آیا، گزشتہ روز دنتیواڑا کے تھا نہ کٹیکلیان علاقہ کے کُننا ڈبا کے جنگلوں میں ہوئے تصادم میں حرا نامی نکسلی کو مارا گیا، حرا کے مرنے کا درد ایک پولیس والے کو ہے۔
در اصل گمیا پال کا رہنے والا سونو کڑتی ڈی آر جی میں ہیڈ کانسٹیبل ہے، حرا اس کی سگی خالہ کا لڑکا تھا، اور دونوں ایک ساتھ کھیلے ، بڑے ہوئے تھے۔
حرا نے سونو کو پولیس کی نوکری کے لیے منع کیا تھا، لیکن خود غلط راستے پر چلا گیا جس کا سونو کو بہت افسوس تھا۔
سونو کی ملاقات حرا سے لمبے عرصے تک نہیں ہوئی، لیکن سونو گھر والوں کو گاہے بگاہے آگاہ کرتا رہا کہ ایک دن وہ پولیس کی گولی سے مارا جائیگا۔
پولیس کانسٹیبل سونو کو اس کی موت کا افسوس تو ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ غلط راستے کا حشر یہی ہونا تھا۔