ETV Bharat / state

بڈگام: فوج کی جانب سے یوسمرگ میلہ کا انعقاد - ‏Medical camp at Mela

میلے میں بڈگام، پلوامہ اور شوپیاں سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔ میلے میں کئی رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے گئے جس سے لوگ کافی لطف اندوز ہوئے۔

Mela organized at Budgam
یوسمرگ میلہ منعقد
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 10:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے یوسمرگ علاقے میں فوج کے 12 سیکٹر نے یوسمرگ میلہ 2020 منعقد کیا۔ اس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

یوسمرگ میلہ منعقد

اس میلہ میں آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور 15 کور کے جی او سی مہمان خصوصی کے طور موجود رہے۔

اس میلہ میں بڈگام، پلوامہ اور شوپیان کے اظلاع سے آئے 1000 کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس میلہ میں فوج کے علاوہ مقامی لوگوں نے محتلف اقسام کے اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ میلے میں فوج کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جس دوران ڈاکٹروں نے بیمار بزرگوں کا علاج و معالجہ کیا اور لوگوں میں مفت دوا تقسیم کی۔

میلے میں کئی رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے گئے جس سے لوگ کافی لطف اندوز ہوئے۔

فوج نے وادی میں مجموعی حالت اور اس میلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وادی میں ایک خوبصورت ماحول بنا ہوا ہے۔

بی ایس راجو نے یوسمرگ میلہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، لیکن جو نوجوان دستبردار ہونے کے خواہشمند ہیں انہیں گھر واپسی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

سرینگر میں مقیم فوج کی 15 کور کے لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ جو بھی ہاتھ میں بندوق رکھتا ہے اسے فوج کی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم تشدد کا راستہ ترک کرکے واپس آنے والے خواہشمند افراد کا خیر مقدم ہے۔ ہم ان کی گھر واپسی میں آسانی کریں گے۔

جنوبی کشمیر کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں صورتحال معمول کی بات ہے۔ معاشی سرگرمیاں وہاں بڑھ رہی ہیں۔ سیب کی تجارت میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ اگر کوویڈ-19 کم ہو جاتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ وہاں بھی اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی اسکیم سے سیب کے تاجر ناخوش

کشمیر کی مجموعی صورتحال کے بارے میں فوج کے اعلی افسر نے کہا کہ خطے میں امن کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح راہ پر گامزن ہیں وادی کشمیر میں ایک خوبصورت ماحول بنا ہے۔

یوسمرگ میلہ کے بارے میں راجو نے کہا کہ فوج ہر سال یوتھ فیسٹیول کا اہتمام کرتی ہے. آج لوگوں کی شرکت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس میلہ میں ڈاکٹروں کے علاوہ کچھ این جی اوز بھی شریک ہوئے جبکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک منشیات فروشی کا کیمپ بھی موجود ہے جہاں نوجوانوں کو ادویات اور مفت مشاورت ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.