پولیس ذرائع نے بتایا کہ تکرار نے اس وقت مدبھیڑ کی صورت اختیار کرلی جب ایک نوجوان نے دوسرے لڑکے جس کی شناخت عامر رشید وانی ولد عبدالرشید وانی کے نام سے ہوئی، پر چاقو سے حملہ کیا اور کئی بار وار کرکے اسے اپنے ہی آبائی گاؤں کاؤسہ خالصہ میں شدید زخمی کردیا۔
زخمی ہوئے نوجوان کو سرینگر کے جے وی سی بمنہ لے جایا گیا جہاں سے اس کو تشویشناک حالت میں سکمز منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔