ضلع کے پکھرپورہ، بیروہ کے شاہ محلہ، ہرد لتینا اور وارڈ نمبر ایک پانچ اور سات کو مائکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ وہیں کھاگ کے وانی محلہ کا گری پورہ، ور چھترگام کے پاورگرڈ اسٹیشن واتھورا اور شال بگ کرالپورہ کو بھی مائکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں لوگوں کی ماس سیمپلنگ کی جارہی ہے اور جو بھی مثبت پایا جاتا ہے اسے علیحدہ کیا جاتا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی ہے اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر ضلعی محکمہ ہیلتھ پوری طرح سے تیار ہے۔ ضلع میں کئی اسپتالوں کو کووڈ اسپیشئلٹی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری چیف میڈیکل افسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک ضلع میں 45 سال سے زائد عمر کے تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو کورونا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک پینتیس ہزار ہیلتھ ورکروں کو اس ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی دیا گیا ہے۔ ضلع بڈگام میں اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کی سیمپلنگ ہوئی، جن میں اب تک تقریبا نو ہزار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری لہر کے پیش نظر ضلع میں اب ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ہر بلاک میں تین سے چار ٹیسٹنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ادھر پولیس نے بھی کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے محکمہ ہیلتھ کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہے۔ پولیس لوگوں کو زبر دستی ماسک پہنا رہی ہے اورجو بھی ماسک کے بغیر پایا جاتا ہے اس پر جرمانہ عاءد کیا جا رہا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ پولیس اسٹیشن بڈگام بھی مسلسل لوگوں کو ماسک پہنانے پر زور دے رہی ہے۔ آج بھی پولیس اسٹیشن بڈگام نے ماسک نہ پہننے والوں سے دس ہزار سے زائد جرمانہ وسول کیے۔