ETV Bharat / state

بڈگام: انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا - رنگا رنگ ثقافتی پروگرام

یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع بڈگام کے تمام ایس ڈی ایم اور تحصیل ہیڈکواٹرز پر ڈسٹرکٹ دیولپمنٹ کونسلر ترنگا لہرائیں گے۔

Republic day arrangements finalised in Budgam
بڈگام: انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 11:56 PM IST

Updated : Jan 22, 2021, 1:10 AM IST

بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے اس حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں یوم جمہوریہ کو لیکر کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی سی بدگام نے کہا کہ یوم جمہوریہ کا پروگرام اسپورٹس اسٹیدئم بڈگام میں منعقد ہوگا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ پر پریڈ کے بعد رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام کی جانب سے مشترکہ ثقافتی پروگراموں کو منعقد کیا جائے گا۔

ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ چھبیس جنوری کی تقریب کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کریں۔

Last Updated : Jan 22, 2021, 1:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.