اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کی کورٹ آف انکوائری میں دو افسروں کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی جا سکتی ہے۔
بالاکوٹ میں 26 فروری کو ہوئے بھارتی فضائیہ کے ایئر اسٹرائک کے ٹھیک اگلے دن پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیارے بھارت کے کئی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے آئے تھے۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ اسی دوران سری نگر میں تعینات ایئر ڈیفنس سسٹم اسپائیڈر سے چھوڑی گئی میزائل کی زد میں آگیا۔ اس حادثے میں فضائیہ کے 6 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔
حادثے کی صحیح وجہ جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ اسکی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔ ایسا امکان ہے کہ غلطی کرنے والے افسران کے خلاف کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔