ETV Bharat / state

یہاں بی جے پی کی نہیں بلکہ این سی کی چلے گی: انشاء

انشاء نے کہا کہ جب میں ضلع ترقیاتی بورڈ میں جاؤنگی اور وہاں پر اپنے لوگوں کی ترجمانی کرونگی اور لوگوں کے مسائل حل کروں گی تبھی مجھے اپنی جیت کا احساس ہوگا۔

insha showkat
انشاء شوکت
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 10:44 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ انتخابی حلقہ سے کامیاب ہونے والی انشاء شوکت نے کل 6273 وؤٹ حاصل کیے اور ان کے مد مقابل پی ڈی پی کی جبینہ بانو نے 3399 وؤٹ حاصل کیے اور اس طرح این سی کی انشاء شوکت نے 2874 وؤٹ سے چاڈورہ ڈی ڈی سی انتخابی حلقہ کو جیت لیا۔ انشاء شوکت ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ انہوں نے بی اے اور بی ایڈ کیا ہے۔

انشاء شوکت

انشاء شوکت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے لیے دن رات محنت کی اور ساتھ ہی ان کا بھی جنہوں نے مجھے وؤٹ نہیں دیا۔ دراصل یہ صرف میری کامیابی نہیں ہے بلکہ چاڈورہ علاقے کی کامیابی ہے۔ پی اے جی ڈی کی کامیابی ہے۔ انشاءاللہ جب میں ضلع ترقیاتی بورڈ میں جاؤنگی اور وہاں پر اپنے لوگوں کی ترجمانی کرونگی اور لوگوں کے مسائل حل کروں گی تبھی مجھے اپنی جیت کا احساس ہوگا۔ نیشنل کانفرنس کا رول جموں و کشمیر میں ہمیشہ سے اچھا رہا ہے اور لوگوں کی بقا کے لئے کام کیا ہے۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما شہنواز حسین کو ایک پیغام ہے کہ بی جے پی کا رول یہاں نہ چلا ہے اور نہ چلے گا بلکہ یہاں نیشنل کانفرنس کا رول چلے گا اور ایسے ہی ہر بار ہماری پارٹی اور پی اے جی ڈی ہی کامیاب ہوگی۔ میں نے جو اپنے انتخابی حلقہ کے لوگوں سے وعدے کیے ہیں اب میری پوری توجہ وعدے پورے کرنے پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے تاریخی کھیل کو فروغ دینے والا نوجوان

یہ ایک جوش آئند قدم ہے کہ اس بار خواتین کے لیے ہر ایک انتخابی حلقہ میں نشستیں مخصوص رکھی گئی جس سے ان کو آگے آنے کا موقع ملا اور ہماری جیت کو دیکھ کر ان میں بھی آگے بڑھنے اور سیاست میں آنے کا حوصلہ بڑھے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انشاء شوکت کے سسر علی محمد ڈار چاڈورہ کے سابقہ ایم ایل رہے ہیں اور وہ نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر رکن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.