ETV Bharat / state

بڈگام میں 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد - بڈگام میں لاش برآمد

ضلع بڈگام کے سیل، بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے میت کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

بڈگام میں 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
بڈگام میں 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:58 PM IST

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیل، بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 22سالہ نوجوان کی لاش پیر کی صبح برآمد ہوئی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ سیل گاؤں کے باشندوں نے پیر کی صبح ایک لاش کو اس وقت دیکھا جب وہ اپنے روز مرہ کے کام کاج کے لئے گھروں سے باہر نکلے۔ لوگوں نے بتایا کہ ایک نوجوان کو زمین پر گرا پڑا دیکھ کر انہوں نے نزدیک سے ملاحظہ کیا تو دیکھا کہ نوجوان کی موت واقع ہو چکی ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ وہاں جمع ہو گئے جس کے فوراً بعد عوام نے نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بڈگام پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران متوفی کی شناخت سمیر احمد ولد عبد المجید ساکنہ زنیگام، سیل، بیروہ کے طور پر ظاہر کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Missing AEE Dead Body Found بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ لاش پر کسی طرح کے تشدد کے نشان نہیں پائے گئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ طبی جانچ رپورٹ اور پولیس تحقیقات کے بعد ہی نوجوان کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ دریں اثناء، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد ہی آخری رسومات کے لیے میت کو لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.