بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں وکشمیر پولیس نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے بڈگام کے پولیس اسٹیشن بیروہ میں سبکدوش پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بیروہ، انسپکٹر فردوس احمد نے کی جس میں دو درجن سے زائد ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ Rendezvous with retired Cops in Budgam
میٹنگ کے دوران ایس ایچ او بیرواہ نے شرکاء کا پرجوش استقبال کیا اور اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس محکمہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور وہ بھی بھی پولیس فیملی (کنبے) کا ایک حصہ ہیں۔ انہوں نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کو یہ بھی یقین دلایا کہ وہ کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے ضرورت کے وقت رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ Rendezvous with retired Policemen in Budgam
![بڈگام پولیس کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-bud-budgam-police-held-a-meeting-with-retired-police-personels-here-in-budgam-district-dry-jk10001_10102022113715_1010f_1665382035_876.jpg)
![بڈگام پولیس کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-bud-budgam-police-held-a-meeting-with-retired-police-personels-here-in-budgam-district-dry-jk10001_10102022113715_1010f_1665382035_872.jpg)
![بڈگام پولیس کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-bud-budgam-police-held-a-meeting-with-retired-police-personels-here-in-budgam-district-dry-jk10001_10102022113715_1010f_1665382035_641.jpg)
میٹنگ میں شرکت کرنے والے ریٹائرڈ پولیس افسران اہلکاروں نے انہیں درپیش مختلف مسائل ایس ایچ او بیروہ کی نوٹس میں لائے اور ان کا وقت پر ازالہ کرنے کی اپیل کی۔ چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Budgam Thana Diwas بڈگام کے کئی پولیس اسٹیشنز میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام
چیئرنگ آفیسر نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ’’ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے پاس جو بھی کوئی قیمتی تجاویز ہونگیں محکمہ ہمیشہ ان کا کھلے دل سے خوش آمدید کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس محکمہ میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پولیس محکمے کے لئے اپنی طویل خدمات انجام دی ہیں اور اس محکمے میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے وارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ چیئرنگ آفیسر نے یقین دہانی کی کہ مستقبل میں بھی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ اس طرح کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہوتے رہیں گے۔