بڈگام: ضلع بڈگام کے توسیہ میدان کے علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ وہیں چوپان اور بکروال کے مویشیوں کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین حکومت سے اس نقصان کے لیے معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ سماجی کارکن شیخ غلام رسول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن باکروالوں اور چوپانوں کے مویشیوں کا بڑا نقصان ہوا ہے ان کو سرکار معاوضہ دے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت افسران کی ٹیم تشکیل دے کر متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگائے اور انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کچھ افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جموں و کشمیر انتطامیہ کو غلط معلومات دے کر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیںِ:
Woman dies of electric shock: بڈگام میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے فوت