ETV Bharat / state

Event Organized at DCHC Centre Budgam: بڈگام کے ڈی سی ایچ سی فیسیلٹی سینٹر میں تقریب کا اہتمام

ضلع بڈگام میں چھانہ پورہ کے ڈی سی ایچ سی فیسیلٹی سینٹر میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد An Event Organized at DCHC Facility Centre کیا گیا، جس میں سی ایم او بڈگام نے تمام کووڈ واریئرز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

an event organised at DCHC Facility Centre Chanapora
بڈگام کے ڈی سی ایچ سی فیسیلٹی سینٹر میں تقریب کا اہتمام
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 3:56 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چھانہ پورہ کے ڈی سی ایچ سی فیسیلٹی سینٹر میں ایک تقریب کا اہتمام An Event Organized at DCHC Facility Centre کیا گیا جس میں محکمے صحت کے اعلیٰ افیسران کے علاوہ طبی و نیم طبی عملے نے بھی شرکت کی۔

چھانہ پورہ میں واقع یہ سینٹر DCHC Facility Centre Chanapora متعدد خصوصی آلات سے لیس ہے جس کی وجی سے کورونا وائرس کے چلینجز کے درمیان اس سینٹر نے مؤثر طریقے سے خدمات انجام دیں۔

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان نے کہا کہ اس سینٹر کو اے سی ایس ایچ اینڈ ایم ای، ڈویژنل، ضلعی انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز (کشمیر) کے تعاون سے آغاز کیا گیا۔

انہوں نے اس سہولت میں اینستھیزیا ورک اسٹیشن جو کہ ایک طویل عرصے سے زیرِ التواء مطالبہ تھا، فراہم کرنے پر موجودہ ڈی ایچ ایس کے ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ اس فیسیلٹی سینٹر میں دوسری ضروری مشینری بھی مہیا کرائی گئی ہے جس سے مریضوں کو کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع اسپتال بڈگام پارکنگ نہ ہونے سے تیمارداروں کو دقتوں کا سامنا

سی ایم او بڈگام نے اس موقع پر تمام کووڈ واریئرز کے کام کی تعریف کی جو جولائی 2020 سے اب تک اس سینٹر میں کام کر رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ورکرز کو اس موقع پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

وہیں باقی رہ جانے والے ہیلتھ آفیشلز اور واریئرز کو یہ اعزازی سرٹیفکیٹ دینے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ آفیسر ڈاکٹر ریحانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان میں یہ سرٹیفکیٹ تقسیم کی جائے۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی سی ایچ سی چھانہ پورہ میں اب تک 773 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس میں سے 597 مریضوں کو یہاں سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

تقریب کا اختتام فیسیلٹی سینٹر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر اقبال فتح خان کے تشکراتی کلمات سے ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.