ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ موت فاقہ کشی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ نے اس کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منظور خان کا انتقال بیماری کے سبب ہوئی ہے۔
معاملہ دیو بلاک کے پوئی گاؤں کا ہے۔ یہاں منظور خان نامی نوجوان کا مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے۔ بات یہ ہے کہ مقامی لوگ بھوک کی وجہ سے موت ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ لیکن ضلعی انتظامیہ اس کی تردید کر رہی ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اسے بہت دنوں سے راشن نہیں ملا تھا۔ اس کے پاس راشن کارڈ تک نہیں تھا۔ اس کے لواحقین کی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ بیوی کا ایک طویل عرصہ پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اس نے دوسری شادی کی۔ وہ بھی چھوڑ کر چلی گئی۔ جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
بتا دیں کہ منظور خان کی لاش سوریہ مندر کے باغ سے برآمد ہوئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال نے کہا کہ یہ صرف افواہ ہے۔ اس کی موت بیماری سے ہوئی ہے۔ مسلسل عہدیداروں کے ذریعہ پنچایت سطح اور گاؤں کی سطح پر بھی راشن کارڈ کے بغیر لوگوں کو راشن دیا جا رہا ہے۔ فی الحال، پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔