سیوان: بہار کے سیوان میں نشے میں دُھت ایک نوجوان کو سانپ کے ساتھ کرتب دکھانا جان لیوا ثابت ہوا۔ کھیل کھیل میں زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا۔ لوگوں کے انٹرٹینمنٹ کے لیے یہ نوجوان کبھی زہریلے سانپ کو منہ میں بھر لیتا اور کبھی کاندھے پر لٹکا لیتا۔ اسے دیکھنے والے بھی اس کی اس حرکت سے حیران تھے۔ نوجوان اس قدر نشہ میں تھا کہ اسے خود بھی اپنے کیے کا اندازہ نہیں تھا کہ اس سے اس کی موت ہوجائے گی۔ اس کی موت کے بعد اس کے کرتب کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
نوجوان کی شناخت تترا ہریجن ٹولہ کے رہنے والے اندرجیت کے طور پر ہوئی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ نشے میں تھا اور اپنے گھر کے قریب اینٹیں ہٹا رہا تھا۔ اسی دوران زہریلا سانپ نکل کر سامنے آگیا۔ کچھ لوگوں نے سانپ پر ڈیزل ڈال دیا جس سے وہ کچھ دیر کے لیے سست ہو گیا۔ اسی دوران نوجوان (متوفی) نے اسے پکڑ لیا۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ سانپ نہیں بلکہ موت کو اپنے گلے میں لپیٹ رہا ہے۔ دراصل سیوان میں ایک نوجوان نے پہلے سانپ کو پکڑا، پھر اس سے لوگوں کو انٹرٹیمنٹ کرنے لگا۔ اس کی موت سے قبل کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں اسے سانپ کے ساتھ کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نوجوان جس سانپ کو اپنے گلے میں لپیٹ رہا ہے وہ کوئی عام سانپ نہیں بلکہ انڈین سپیکٹیکل کوبرا ہے۔ یہ سانپ دنیا کے زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے۔
ڈیزل ڈالے جانے کا اثر جب کم ہوا تو سانپ آہستہ آہستہ ایکٹیو ہونے لگا۔ اس دوران وہ اسے زمین پر رکھ کر اونچی آواز میں باتیں کرنے لگا۔ اس کے ساتھ نوجوان نے خوب کرتب دکھائے۔ سانپ اس وقت تک ایکٹیو ہوچکا تھا اسی دوران سانپ نے اس پر حملہ کردیا۔ گاؤں والے جب تک کچھ سمجھ پاتے تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے ایک یا دو بار نہیں بلکہ 3-4 بار زہریلے سانپ کو منہ بھرا۔ پھر وہی ہوا جس کا سب کو خوف تھا۔ منہ سے نکلتے وقت سانپ نے اس کے ہونٹوں پر ڈس لیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گاؤں والے اسے ہسپتال بھی لے گئے لیکن نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : Young Man Playing With Snakes Arrives at Hospital: سانپوں سے کھیلنا مہنگا پڑا